مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : كَتَبْتُ إِلَى جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، مَعَ غُلَامِي نَافِعٍ : أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَتَبَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ جُمُعَةٍ عَشِيَّةَ رَجْمِ الْأَسْلَمِيِّ يَقُولُ : لَا يَزَالُ الدِّينُ قَائِمًا حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ ، وَيَكُونَ عَلَيْكُمُ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً ، كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ .
وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : عُصْبَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَفْتَتِحُونَ الْبَيْتَ الْأَبْيَضَ ، بَيْتَ كِسْرَى وَآلِ كِسْرَى .
عامر بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے غلام نافع کے ہاتھ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی جانب ایک خط روانہ کیا کہ آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بتائیں جو آپ نے خود رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو، تو انہوں نے جواب میں لکھا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جمعہ کی شام جب اسلمی (سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ) کو رجم کیا گیا تھا، یہ فرماتے ہوئے سنا: «لَا يَزَالُ الدِّينُ قَائِمًا حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ ، وَيَكُونَ عَلَيْكُمُ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً ، كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ» ”یہ دین ہمیشہ مستحکم اور قائم رہے گا یہاں تک کہ قیامت برپا ہو جائے اور تم پر بارہ ایسے خلفاء ہوں گے جو سب کے سب قریش میں سے ہوں گے۔“ اور (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے لکھا کہ) میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”مسلمانوں کی ایک جماعت سفید محل، یعنی کسریٰ اور آلِ کسریٰ کے محل کو فتح کرے گی۔“