مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جابر بن سمرہ السوائی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7458
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : كَانَ فِي سَاقَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُمُوشَةٌ ، وَكَانَ لَا يَضْحَكُ إِلَّا تَبَسُّمًا ، وَكَانَ إِذَا نَظَرْتَ إِلَيْهِ قُلْتَ : أَكْحَلُ الْعَيْنَيْنِ ، وَلَيْسَ بِأَكْحَلَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ کی پنڈلیاں مبارک (گوشت کے لحاظ سے) قدرے پتلی تھیں، اور آپ ﷺ کا ہنسنا محض تبسم (مسکراہٹ) کی حد تک ہوتا تھا، اور جب آپ ﷺ کی طرف دیکھا جاتا تو دیکھنے والا یہی گمان کرتا کہ آپ ﷺ کی آنکھیں سرمگیں (قدرتی طور پر سرمہ لگی ہوئی) ہیں، حالانکہ فی الواقع آپ ﷺ نے سرمہ نہیں لگایا ہوتا تھا۔“