❮
❯
حدیث نمبر: 7430
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُنْيَةَ، عَنْ حَدِيثِ أَبِي بَرْزَةَ، قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تِسْعُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ يَوْمًا: «خَيْرُكُنَّ أَطْوَلُكُنَّ يَدًا» فَقَامَتْ كُلُّ وَاحِدٍ تَضَعُ يَدَهَا عَلَى الْجِدَارِ، قَالَ: «لَسْتُ أَعْنِي هَذَا، وَلَكِنْ أَصْنَعُكُنَّ يَدَيْنِ»
ترجمہ

سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی نو ازواجِ مطہرات تھیں، آپ ﷺ نے ایک روز ارشاد فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہے جس کا ہاتھ سب سے لمبا ہو۔“ تو ان میں سے ہر ایک نے اپنا ہاتھ دیوار پر (پیمائش کے لیے) رکھنا شروع کر دیا، جس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اس (جسمانی لمبائی) کا ارادہ نہیں کر رہا تھا، بلکہ (میری مراد) تم میں سے وہ ہے جو اپنے ہاتھوں سے سب سے زیادہ کام (صدقہ و خیرات اور محنت) کرنے والی ہو۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث أبي برزة الأسلمي، عن النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 7430
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه ابن أبي شيبة في "مسنده" كما في "المطالب" [16/ 588/ طبعة العاصمة]، والخطيب في "تاريخه" [5/ 6، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7393»