مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي برزة الأسلمي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— ابو برزہ الاسلمی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ابو برزہ الاسلمی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَوْفٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو الْمِنْهَالِ قَالَ : انْطَلَقَ أَبِي ، وَانْطَلَقْتُ مَعَهُ ، فَدَخَلْنَا عَلَى أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، فَقَالَ لَهُ أَبِي : حَدِّثْنَا كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ قَالَ : كَانَ يُصَلِّي الْهَجِيرَ الَّتِي تَدْعُونَهَا الْأُولَى حِينَ تَدْحَضُ الشَّمْسُ ، وَيُصَلِّي الْعَصْرَ حِينَ يَرْجِعُ أَحَدُنَا إِلَى رَحْلِهِ فِي أَقْصَى الْمَدِينَةِ ، وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ قَالَ : وَنَسِيتُ مَا قَالَ فِي الْمَغْرِبِ قَالَ : وَكَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ يُؤَخِّرَ الْعِشَاءَ الَّتِي تَدْعُونَهَا الْعَتَمَةَ ، وَكَانَ يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَهَا ، وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا ، وَكَانَ يَنْفَتِلُ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ حِينَ يَعْرِفُ الرَّجُلُ جَلِيسَهُ ، وَكَانَ يَقْرَأُ بِالسِّتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ .
ابو المنہال رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور میرے والد دونوں چلے اور ہم سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو میرے والد نے ان سے عرض کیا کہ ہمیں بتائیے رسول اللہ ﷺ فرض نماز کس طرح ادا فرمایا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ تپتی دوپہر کی وہ نماز جسے تم پہلی (نمازِ ظہر) کہتے ہو اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈھل جاتا، اور عصر کی نماز ایسے وقت میں پڑھتے کہ ہم میں سے کوئی مدینہ کے آخری کنارے پر واقع اپنے گھر لوٹ جاتا اور سورج ابھی روشن و تروتازہ ہوتا تھا،“ (راوی کہتے ہیں کہ) میں بھول گیا کہ انہوں نے مغرب کے بارے میں کیا کہا تھا، ”اور آپ ﷺ عشاء کی نماز کو، جسے تم ’عتمہ‘ کہتے ہو، مؤخر کرنا پسند فرماتے تھے، اور عشاء سے قبل سونے اور اس کے بعد گفتگو کرنے کو ناپسند فرماتے تھے، اور صبح کی نماز سے اس وقت فارغ ہوتے جب آدمی اپنے ساتھ بیٹھنے والے کو پہچاننے لگتا تھا، اور آپ ﷺ (اس میں) ساٹھ سے لے کر سو آیات تک تلاوت فرمایا کرتے تھے۔“