مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي برزة الأسلمي، عن النبي صلى الله عليه وسلم— ابو برزہ الاسلمی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ابو برزہ الاسلمی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى أَبُو مُحَمَّدٍ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، يَعْنِي : الْجُرَيْرِيَّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوَلَةَ الْقُشَيْرِيِّ قَالَ : كُنْتُ بِالْأَهْوَازِ إِذْ مَرَّ بِي شَيْخٌ ضَخْمٌ عَلَى بَغْلَةٍ ، وَهُوَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ ذَهَبَ قَرْنِي مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ ، فَأَلْحِقْنِي بِهِمْ ، فَأَلْحَقْتُهُ دَابَّتِي ، فَقُلْتُ : وَأَنَا يَرْحَمُكَ اللهُ . قَالَ : وَصَاحِبِي هَذَا إِنْ أَرَادَ ذَلِكَ . قَالَ : ثُمَّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : خَيْرُ أُمَّتِي قَرْنِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ - فَلَا أَدْرِي أَذَكَرَ الثَّالِثَ أَمْ لَا - ثُمَّ يَخْلُفُ قَوْمٌ يَظْهَرُ فِيهُمُ السِّمَنُ وَيُهَرِيقُونَ الشَّهَادَةَ ، وَلَا يَسْأَلُونَهَا « فَإِذَا هُوَ أَبُو بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيُّ » .
عبداللہ بن مولہ قشیری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مقامِ اہواز میں موجود تھا کہ اچانک ایک تنومند بزرگ ایک خچر پر سوار میرے قریب سے گزرے، وہ یہ التجا کر رہے تھے: «اللَّهُمَّ ذَهَبَ قَرْنِي مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ ، فَأَلْحِقْنِي بِهِمْ» ”اے اللہ! اس امت میں سے میرا طبقہ (یعنی میرے دور کے ساتھی) رخصت ہو چکے ہیں، پس مجھے بھی ان کے ساتھ ملا دے۔“ میں نے اپنی سواری ان کے پیچھے لگا دی اور عرض کیا: ”اللہ آپ پر رحم فرمائے، اور (دعا میں) مجھے بھی شامل کر لیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”اور میرا یہ ساتھی بھی، بشرطیکہ وہ ایسا ہی چاہتا ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ان بزرگ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے بہترین لوگ میرے زمانے کے ہیں، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے“، راوی کو یاد نہیں کہ آپ ﷺ نے تیسرے زمانے کا ذکر فرمایا یا نہیں، (پھر آپ ﷺ نے فرمایا:) ”پھر ایسے لوگ ان کے جانشین ہوں گے جن میں موٹاپا (یعنی آرام طلبی اور کثرتِ خوراک) ظاہر ہو جائے گی اور وہ گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی طلب نہیں کی گئی ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں کہ پتا چلا کہ وہ بزرگ سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ تھے۔