مسند أبي يعلى الموصلي
حديث جبير بن مطعم، عن النبي صلى الله عليه وسلم— جبیر بن مطعم کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: جبیر بن مطعم کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7416
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « لَوْ كَانَ الْمُطْعِمُ حَيًّا قَالَ : وَكَانَ لَهُ عِنْدَهُ يَدٌ ، فَكَلَّمَنِي فِي هَؤُلَاءِ النَّتْنَى لَأَطْلَقْتُهُمْ - أُسَارَى بَدْرٍ - » .
ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر مطعم بن عدی زندہ ہوتے - راوی بیان کرتے ہیں کہ مطعم کا نبی کریم ﷺ پر ایک احسان تھا - اور وہ ان بدبودار لوگوں (یعنی بدر کے قیدیوں) کے متعلق مجھ سے سفارش کرتے تو میں مطعم کی خاطر ان سب کو رہا کر دیتا۔“