مسند أبي يعلى الموصلي
حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه— معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7370
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ بْنُ هُرْمُزَ أَنَّ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْعَبَّاسِ أَنْكَحَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَكَمِ ابْنَتَهُ ، وَأَنْكَحَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنَتَهُ ، وَقَدْ كَانَا جَعَلَاهُ صَدَاقًا ، فَكَتَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ - وَهُوَ خَلِيفَةٌ - إِلَى مَرْوَانَ ، فَأَمَرَهُ بِالتَّفْرِيقِ بَيْنَهُمَا ، وَقَالَ فِي كِتَابِهِ : هَذَا الشِّغَارُ ، وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُ .
ترجمہ
عبد الرحمن الاعرج بن ہرمز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عباس بن عبد اللہ بن عباس رحمہ اللہ نے اپنی صاحبزادی کا نکاح عبد الرحمن بن الحکم رحمہ اللہ سے کر دیا اور عبد الرحمن نے بھی اپنی صاحبزادی کا نکاح ان سے کر دیا، اور ان دونوں نے اسی باہمی تبادلے کو ہی مہر قرار دیا تھا، تو سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے، جبکہ وہ خلیفہ تھے، مروان رحمہ اللہ کو خط لکھا اور انہیں حکم دیا کہ ان کے درمیان علیحدگی کروا دیں، اور اپنے خط میں یہ تحریر فرمایا: ”یہ نکاحِ شغار ہے، اور بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔“