مسند أبي يعلى الموصلي
حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه— معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7357
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ ، يَقُولُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، وَفِي يَدِهِ قُصَّةٌ مِنْ شَعَرٍ : مَا بَالُ نِسَائِكُمْ يَجْعَلْنَ فِي رُؤُوسِهِنَّ مِثْلَ هَذَا ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَجْعَلُ فِي رَأْسِهَا شَعَرًا مِنْ شَعَرِ غَيْرِهَا إِلَّا كَانَ زُورًا .
ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے منبر پر خطاب فرماتے ہوئے، جبکہ ان کے ہاتھ میں بالوں کا ایک گچھا تھا، فرمایا: ”تمہاری عورتوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ اپنے سروں پر اس جیسی چیزیں (مصنوعی بال) لگاتی ہیں؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: «مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَجْعَلُ فِي رَأْسِهَا شَعَرًا مِنْ شَعَرِ غَيْرِهَا إِلَّا كَانَ زُورًا» ”جو بھی عورت اپنے سر کے بالوں میں کسی دوسرے کے بالوں کا جوڑ لگاتی ہے تو وہ سراسر جھوٹ اور دھوکا ہے“۔“