مسند أبي يعلى الموصلي
حديث معاوية بن أبي سفيان رضي الله عنه— معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: معاویہ بن ابی سفیان کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7354
حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « إِنَّمَا أَنَا خَازِنٌ ، وَإِنَّمَا يُعْطِي اللهُ ، فَمَنْ أَعْطَيْتُهُ عَطَاءً وَأَنَا بِهِ طَيِّبُ النَّفْسِ ، بُورِكَ لَهُ فِيهِ ، وَمَنْ أَعْطَيْتُهُ عَطَاءً عَنْ شَرَهِ نَفْسٍ وَشِدَّةِ مَسْأَلَةٍ ، فَهُوَ كَالَّذِي يَأْكُلُ وَلَا يَشْبَعُ » .
ترجمہ
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں تو محض تقسیم کرنے والا (خزانچی) ہوں جبکہ حقیقت میں عطا تو اللہ ہی فرماتا ہے، چنانچہ میں نے جسے اپنی خوش دلی کے ساتھ کچھ عطا کیا تو اس کے لیے اس (عطیے) میں برکت ڈال دی جائے گی، اور جسے میں نے اس کے نفس کے لالچ اور شدید اصرار و سوال کی بنا پر کچھ دیا تو اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جو کھاتا تو ہے لیکن سیر نہیں ہوتا۔“