مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه— عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: عمرو بن العاص کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ ، يَقُولُ : جَاءَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ إِلَى مَنْزِلِ عَلِيٍّ يَلْتَمِسُهُ ، فَلَمْ يَقْدِرْ عَلَيْهِ ، ثُمَّ رَجَعَ فَوَجَدَهُ ، فَلَمَّا دَخَلَ كَلَّمَ فَاطِمَةَ ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ : مَا أَرَى حَاجَتَكَ إِلَى الْمَرْأَةِ ؟ قَالَ : أَجَلْ ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَى الْمُغِيبَاتِ .
ابو صالح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی تلاش میں ان کے گھر تشریف لائے لیکن وہ انہیں نہ ملے، پھر وہ دوبارہ لوٹے تو انہیں پا لیا، چنانچہ جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے گفتگو کی، جس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت فرمایا: ”میرا نہیں خیال کہ تمہیں عورت سے کوئی کام تھا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں (ایسا ہی ہے)، بے شک رسول اللہ ﷺ نے ہمیں اس بات سے ”نَهَانَا أَنْ نَدْخُلَ عَلَى الْمُغِيبَاتِ“ ”منع فرمایا ہے کہ ہم ان عورتوں کے پاس (تنہائی میں) جائیں جن کے شوہر موجود نہ ہوں۔““