مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي وَهُوَ بِحَضْرَةِ الْعَدُوِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ أَبْوَابَ الْجَنَّةِ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ قَالَ : فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ رَثُّ الْهَيْئَةِ ، فَقَالَ : يَا أَبَا مُوسَى ، آنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : فَرَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : أَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلَامَ ، ثُمَّ كَسَرَ جَفْنَ سَيْفِهِ ، فَأَلْقَاهُ ، ثُمَّ مَشَى بِسَيْفِهِ إِلَى الْعَدُوِّ فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ .
ابوبکر بن عبداللہ بن قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سیدنا ابوموسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ کو اس حال میں سنا جب وہ دشمن کے سامنے موجود تھے، وہ فرما رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ أَبْوَابَ الْجَنَّةِ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ» ”بیشک جنت کے دروازے تلواروں کے سایوں کے نیچے ہیں“، یہ سن کر مجمع میں سے ایک شکستہ حال شخص کھڑا ہوا اور دریافت کیا: ”اے ابوموسیٰ! کیا واقعی آپ نے رسول اللہ ﷺ کو خود یہ فرماتے ہوئے سنا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں“، پس وہ شخص اپنے ساتھیوں کی طرف پلٹا اور کہا: ”میں تمہیں سلام (الوداع) کہتا ہوں“، پھر اس نے اپنی تلوار کی نیام توڑ کر پھینک دی اور اپنی تلوار کے ساتھ دشمن کی طرف چل پڑا اور (جوانمردی سے) قتال کیا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔