مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7320
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا بُرَيْدٌ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَا وَرَجُلَانِ مِنْ بَنِي عَمِّي ، فَقَالَ أَحَدُ الرَّجُلَيْنِ : أَيْ رَسُولَ اللهِ ، أَمِّرْنَا عَلَى بَعْضِ مَا وَلَّاكَ اللهُ ، وَقَالَ الْآخَرُ مِثْلَ ذَلِكَ ، فَقَالَ : إِنَّا وَاللهِ لَا نُوَلِّي هَذَا الْعَمَلَ أَحَدًا سَأَلَهُ ، وَلَا أَحَدًا حَرَصَ عَلَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا، میرے ہمراہ میرے چچا زاد بھائیوں میں سے دو آدمی بھی تھے، ان میں سے ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہمیں ان بعض علاقوں کا امیر (گورنر) بنا دیجیے جن کا انتظام و انصرام اللہ تعالیٰ نے آپ کے سپرد فرمایا ہے“، اور دوسرے شخص نے بھی اسی طرح کی درخواست پیش کی، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”خدا کی قسم! ہم اس منصبِ ولایت پر کسی ایسے شخص کو ہرگز فائز نہیں کرتے جو خود اس کا سوال کرے اور نہ ہی اسے جو اس کی حرص و طمع رکھے“۔