مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7307
وَعَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِنَّمَا مَثَلُ جَلِيسِ الصَّالِحِ ، وَجَلِيسِ السَّوْءِ ، كَحَامِلِ الْمِسْكِ وَنَافِخِ الْكِيرِ ، فَحَامِلُ الْمِسْكِ إِمَّا أَنْ يُحْذِيَكَ ، وَإِمَّا أَنْ تَبْتَاعَ مِنْهُ ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ رِيحًا طَيِّبَةً ، وَنَافِخُ الْكِيرِ إِمَّا أَنْ يَحْرِقَ ثِيَابَكَ ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ رِيحًا مُنْتِنَةً » .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نیک ہم نشین اور برے ساتھی کی مثال کستوری اٹھانے والے (عطر فروش) اور بھٹی دھونکنے والے (لوہار) کی سی ہے، پس کستوری والا یا تو تمہیں (خوشبو) عطیہ کر دے گا، یا تم اس سے خرید لو گے، یا پھر تمہیں اس سے خوشگوار مہک تو پہنچتی ہی رہے گی، جبکہ بھٹی دھونکنے والا یا تو تمہارے کپڑے جلا دے گا یا پھر تمہیں اس سے ناگوار بدبو ہی ملے گی۔“