مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 728
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ ، وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، وَخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالُوا : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « الطَّاعُونُ رِجْزٌ وَبَقِيَّةُ عَذَابٍ عُذِّبَ بِهِ قَوْمٌ قَبْلَكُمْ ، فَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ ، وَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا تَدْخُلُوا عَلَيْهِ » .
ترجمہ
سیدنا سعد بن مالک، سیدنا اسامہ بن زید اور سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”طاعون ایک عذاب ہے اور اس عذاب کا بقیہ ہے جس میں تم سے پہلے ایک قوم کو مبتلا کیا گیا تھا، لہٰذا جب یہ کسی سرزمین میں پھیل جائے اور تم وہاں موجود ہو تو اس سے بھاگنے کے لیے وہاں سے نہ نکلو، اور جب تم کسی سرزمین میں اس کے پھیلنے کی خبر سنو تو وہاں نہ جاؤ۔“