مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 726
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ ، وَكَانَ يَتَوَضَّأُ بِرَاوِيَةٍ مِنْ مَاءٍ ، قَالَ : فَخَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ قَالَ : فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، فَتَعَجَّبْنَا مِنْ ذَلِكَ ، فَقُلْنَا لَهُ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي « أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَ مِثْلَ هَذَا » .
ترجمہ
یحییٰ بن عبید بہرانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ محمد بن سعد رحمہ اللہ پانی کے ایک مشکیزے سے وضو کیا کرتے تھے، وہ بیت الخلا سے نکلے تو وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، ہمیں اس پر تعجب ہوا اور ہم نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ”مجھے میرے والد (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا ہی کرتے دیکھا تھا۔“