مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : دَخَلَتِ امْرَأَةُ ابْنِ مَظْعُونٍ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَهَا سَيِّئَةَ الْهَيْئَةِ ، فَقُلْنَ لَهَا : مَا لَكِ ؟ مَا فِي قُرَيْشٍ رَجُلٌ أَغْنَى مِنْ بَعْلِكِ ؟ قَالَتْ : مَا كُنَّا مِنْهُ مِنْ شَيْءٍ : أَمَّا نَهَارُهُ فَصَائِمٌ ، وَأَمَّا لَيْلُهُ فَقَائِمٌ قَالَ : فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَ ذَلِكَ لَهُ . قَالَ : فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا عُثْمَانُ ، أَمَا لَكَ بِي أُسْوَةٌ ؟ قَالَ : وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ ! فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي ؟ قَالَ : « أَمَّا أَنْتَ فَتَقُومُ بِاللَّيْلِ وَتَصُومُ بِالنَّهَارِ ، وَإِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ، وَإِنَّ لِجَسَدِكَ حَقًّا ، فَصَلِّ وَنَمْ ، وَصُمْ وَأَفْطِرْ » قَالَ : فَأَتَتْهُمُ الْمَرْأَةُ بَعْدَ ذَلِكَ عَطِرَةً كَأَنَّهَا عَرُوسٌ ، فَقُلْنَ لَهَا : مَهْ ؟ قَالَتْ : أَصَابَنَا مَا أَصَابَ النَّاسَ .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی کریم ﷺ کی ازواجِ مطہرات کے پاس آئیں، انہوں نے ان کی حالت پراگندہ دیکھی تو ان سے دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟ حالانکہ قریش میں تمہارے شوہر سے زیادہ غنی تو کوئی شخص نہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہمارا ان سے (ازدواجی) تعلق نہیں رہا، ان کا دن روزے میں اور رات عبادت میں گزرتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر نبی کریم ﷺ تشریف لائے تو ازواجِ مطہرات نے آپ ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ کی ملاقات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے عثمان! کیا تمہارے لیے میری زندگی میں کوئی نمونہ نہیں ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہ کیا بات ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم رات بھر نماز پڑھتے ہو اور دن میں روزہ رکھتے ہو، حالانکہ تمہاری اہلیہ کا بھی تم پر حق ہے اور تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے، لہٰذا تم نماز بھی پڑھا کرو اور سویا بھی کرو، اور روزہ بھی رکھا کرو اور افطار بھی کیا کرو۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس ہدایت کے بعد وہ خاتون ازواجِ مطہرات کے پاس دوبارہ آئیں تو وہ کسی دلہن کی طرح معطر اور آراستہ تھیں، انہوں نے (تعجب سے) پوچھا: ”یہ کیا تبدیلی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہمیں بھی وہ (راحت و خوشی) میسر آ گئی ہے جو لوگوں کو میسر آتی ہے۔“