مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 724
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ : أَنَّ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ : لَبَّيْكَ ذَا الْمَعَارِجِ ، قَالَ : إِنَّ اللهَ ذُو الْمَعَارِجِ ، وَلَكِنْ لَمْ نَكُنْ نَقُولُ ذَلِكَ مَعَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
عبداللہ بن ابی سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن مالک (ابی وقاص) رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو (تلبیہ میں) یہ کہتے سنا: «لَبَّيْكَ ذَا الْمَعَارِجِ» ”اے بلندیوں والے! میں حاضر ہوں۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ بلندیوں والا ہے، لیکن ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ (تلبیہ میں) یہ الفاظ نہیں کہا کرتے تھے۔“