مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي موسى الأشعري— ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ باب: ابو موسیٰ الاشعری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ ، عَنْ قَرَظَةَ بْنِ حَسَّانَ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ عَلَى مِنْبَرِ الْبَصْرَةِ ، يَقُولُ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ السَّاعَةِ وَأَنَا شَاهِدٌ ، فَقَالَ : لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللهُ ، لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ ، وَلَكِنْ سَأُحَدِّثُكُمْ بِمَشَارِيطِهَا ، وَمَا بَيْنَ أَيْدِيهَا ، إِنَّ بَيْنَ يَدَيْهَا رَدْمًا مِنَ الْفِتَنِ ، وَهَرْجًا « فَقِيلَ : وَمَا الْهَرْجُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ » قَالَ : « هُوَ بِلِسَانِ الْحَبَشَةِ : الْقَتْلُ ، وَأَنْ تَخِفَّ قُلُوبُ النَّاسِ ، وَأَنْ يُلْقَى بَيْنَهُمُ التَّنَاكُرُ ، فَلَا يَكَادُ أَحَدٌ يَعْرِفُ أَحَدًا ، وَيُرْفَعُ ذَوُو الْحِجَى ، وَتَبْقَى رِجْرِجَةٌ مِنَ النَّاسِ لَا تَعْرِفُ مَعْرُوفًا ، وَلَا تُنْكِرُ مُنْكَرًا » .
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بصرہ کے منبر پر جمعہ کے دن بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ سے قیامت کے بارے میں سوال کیا گیا اور میں وہاں موجود تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کے سوا اس کا علم کسی کو نہیں، ﴿لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ﴾ اسے اس کے وقت پر وہی ظاہر فرمائے گا، البتہ میں تمہیں اس کی علامتوں اور اس سے پہلے ہونے والے واقعات کی خبر دیتا ہوں: بے شک قیامت سے پہلے فتنوں کا ایک بند (سلسلہ) ہوگا اور ’ہرج‘ ہوگا۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! ’ہرج‘ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ حبشی زبان میں ’قتل‘ کو کہتے ہیں، اور (اس وقت) لوگوں کے دل (ایمان و ثبات سے) ہلکے ہو جائیں گے، ان کے درمیان باہمی اجنبیت اور بیگانگی ڈال دی جائے گی یہاں تک کہ کوئی کسی کو پہچاننے کے قریب بھی نہیں ہوگا، صاحبِ عقل و دانش لوگ اٹھا لیے جائیں گے اور لوگوں کی ایسی تلچھٹ اور کچرا باقی رہ جائے گا جو نہ کسی نیکی کو بھلائی سمجھیں گے اور نہ کسی برائی کا انکار کریں گے۔“