مسند أبي يعلى الموصلي
بقية حديث زيد بن أرقم— زید بن ارقم کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
بَقِيَّةُ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ باب: زید بن ارقم کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
بَقِيَّةُ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : سَمِعْتُ دَاوُدَ الطُّفَاوِيَّ يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : كَانَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ : اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ ، أَنَا شَهِيدٌ أَنَّ الْعِبَادَ كُلَّهُمْ إِخْوَةٌ ، اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ ، اجْعَلْنِي مُخْلِصًا لَكَ وَأَهْلِي فِي كُلِّ سَاعَةٍ مِنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ، وَاسْمَعْ وَاسْتَجِبِ ، اللهُ أَكْبَرُ الْأَكْبَرُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ، اللهُ أَكْبَرُ الْأَكْبَرُ ، حَسْبِيَ اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ، اللهُ أَكْبَرُ الْأَكْبَرُ .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”اللہ کے نبی ﷺ نماز کے بعد یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، أَنَا شَهِيدٌ أَنَّ الْعِبَادَ كُلَّهُمْ إِخْوَةٌ، اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، اجْعَلْنِي مُخْلِصًا لَكَ وَأَهْلِي فِي كُلِّ سَاعَةٍ مِنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، ذَا الْجِلَالِ وَالْإِكْرَامِ، وَاسْمَعْ وَاسْتَجِبْ، اللَّهُ أَكْبَرُ ، الْأَكْبَرُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، اللَّهُ أَكْبَرُ الْأَكْبَرُ، حَسْبِيَ اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، اللَّهُ أَكْبَرُ الْأَكْبَرُ» ”اے اللہ! اے ہمارے رب اور ہر چیز کے پروردگار! میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تمام بندے آپس میں بھائی بھائی ہیں، اے اللہ! اے ہمارے رب اور ہر چیز کے پروردگار! مجھے اور میرے اہل و عیال کو دنیا و آخرت کی ہر گھڑی میں اپنے لیے خالص کر دیجیے، اے صاحبِ جلال و عظمت اور صاحبِ انعام و اکرام! (میری التجا) سن لیجیے اور اسے شرفِ قبولیت عطا فرمائیے، اللہ سب سے بڑا ہے، وہی سب سے بڑا اور آسمانوں و زمین کا نور ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، وہی سب سے بڑا ہے، مجھے اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، وہی سب سے بڑی عظمت والا ہے۔“”