مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 721
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : دُفِعْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَعِنْدَهُ فَضْلَةٌ مِنْ طَعَامٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَيَطْلُعَنَّ عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ رَجُلٌ يَأْكُلُ هَذِهِ الْفَضْلَةَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ قَالَ : فَمَرَرْتُ بِعُمَيْرِ بْنِ مَالِكٍ ، وَهُوَ يَتَوَضَّأُ ، فَقُلْتُ فِي نَفْسِي : هُوَ صَاحِبُهَا ، فَجَعَلْنَا نَتَشَرَّفُ شُخُوصَ مَنْ يَطْلُعُ عَلَيْنَا ، فَطَلَعَ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا لَهُ بِالْفَضْلَةِ فَأَكَلَهَا .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پہنچا تو آپ ﷺ کے پاس کچھ بچا ہوا کھانا تھا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس راستے سے تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آئے گا جو یہ بچا ہوا کھانا کھائے گا۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں (اپنے بھائی) عمیر بن مالک کے پاس سے گزرا جو وضو کر رہے تھے تو میں نے دل میں کہا: یہی وہ (خوش نصیب) شخص ہوں گے۔ چنانچہ ہم سر اٹھا اٹھا کر آنے والوں کو دیکھنے لگے، اتنے میں سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، تو آپ ﷺ نے ان کے لیے وہ بچا ہوا کھانا منگوایا اور انہوں نے اسے کھا لیا۔