مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي بصرة الغفاري— ابو بصرہ الغفاری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ باب: ابو بصرہ الغفاری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7208
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ بِابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ : إِنَّ هَذَا الرَّجُلَ يُحِبُّنِي . قَالُوا : وَمَا يُدْرِيكَ يَا أَبَا عَبَّاسٍ ؟ قَالَ : لِأَنِّي أُحِبُّهُ .
ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس سے ایک شخص گزرا تو آپ نے فرمایا: ”یہ شخص مجھ سے محبت کرتا ہے۔“ لوگوں نے عرض کیا: اے ابو عباس! آپ کو یہ کیسے معلوم ہوا؟ آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اس لیے کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں۔“