مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أبي بصرة الغفاري— ابو بصرہ الغفاری کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ باب: ابو بصرہ الغفاری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7206
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُنِيبٍ الْعَدَنِيُّ ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ طَيِّئٍ - وَأَثْنَى عَلَيْهِ خَيْرًا - قَالَ : كُنْتُ أَسْأَلُ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يُرِيَنِي الِاسْمَ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ . فَرَأَيْتُ مَكْتُوبًا فِي الْكَوَاكِبِ فِي السَّمَاءِ : « يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ » .
ترجمہ
قبیلہ طے کے ایک شخص (جن کی السری بن یحییٰ رحمہ اللہ نے خیر کے ساتھ تعریف کی ہے) بیان کرتے ہیں کہ ”میں اللہ عزوجل سے یہ التجا کیا کرتا تھا کہ وہ مجھے وہ اسمِ مبارک دکھا دے کہ جب اس کے ذریعے دعا مانگی جائے تو وہ قبول فرمائے، چنانچہ (ایک مرتبہ) میں نے آسمان کے ستاروں میں یہ کلمات لکھے ہوئے دیکھے: «يَا بَدِيعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، يَا ذَا الْجِلَالِ وَالْإِكْرَامِ» ”اے آسمانوں اور زمین کو بغیر کسی سابقہ نمونے کے پیدا کرنے والے، اے صاحبِ جلال اور صاحبِ اکرام“۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی مبہم (نا معلوم) ہے۔