مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 719
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى ، فَقَالَ لِي أَصْحَابِي : قَدْ قُلْتَ هُجْرًا . فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي حَدِيثُ الْعَهْدِ ، وَإِنِّي حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى . فَقَالَ : قُلْ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، ثَلَاثًا ، وَانْفُثْ عَنْ يَسَارِكَ ثَلَاثًا ، وَتَعَوَّذْ مِنَ الشَّيْطَانِ ، وَلَا تَعُدْ .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے (زبان کی عادت کی وجہ سے) لات و عزیٰ کی قسم کھا لی، تو میرے ساتھیوں نے مجھ سے کہا: ”تم نے بہت بری بات کہی ہے۔“ چنانچہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نیا نیا مسلمان ہوا ہوں اور میں نے لات و عزیٰ کی قسم کھا لی ہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین مرتبہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہو، تین مرتبہ اپنی بائیں جانب تھتکارو، شیطان (مردود) سے اللہ کی پناہ مانگو اور آئندہ ایسا نہ کرنا۔“