مسند أبي يعلى الموصلي
حديث المسور بن مخرمة— المسور بن مخرمہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ باب: المسور بن مخرمہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ الرُّصَافِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَلِيًّا خَطَبَ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ فَاطِمَةَ ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : إِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ لَا تَغْضَبُ لِبَنَاتِكَ ، وَهَذَا عَلِيٌّ نَاكِحٌ ابْنَةَ أَبِي جَهْلٍ ، قَالَ الْمِسْوَرُ : فَشَهِدْتُهُ حِينَ تَشَهَّدَ ، فَحَمِدَ اللهَ ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ : فَإِنِّي أَنْكَحْتُ أَبَا الْعَاصِ ابْنَتِي ، فَحَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي ، وَإِنَّمَا فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي ، وَإِنَّهَا وَاللهِ لَا تُجْمَعُ عِنْدَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ ابْنَةُ رَسُولِ اللهِ وَابْنَةُ عَدُوِّ اللهِ أَبَدًا « فَأَمْسَكَ عَلِيٌّ عَنِ الْخِطْبَةِ » .
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابو جہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام دیا، جب یہ خبر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پہنچی تو وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ ”لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ آپ اپنی بیٹیوں کی خاطر غصہ نہیں فرماتے، اور ادھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ ابو جہل کی بیٹی سے نکاح کرنے والے ہیں“، سیدنا مسور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر میں وہاں موجود تھا جب آپ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: ”اما بعد! میں نے (اپنی صاحبزادی) کا نکاح ابو العاص سے کیا تو انہوں نے مجھ سے جو بات کہی اسے سچ کر دکھایا، اور یقیناً فاطمہ میرے ہی جگر کا ایک ٹکڑا ہے، اور اللہ کی قسم! اللہ کے رسول کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی کبھی کسی ایک مسلمان شخص کے پاس (بطور سوکنیں) جمع نہیں ہو سکتیں“، پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس پیغامِ نکاح سے رک گئے۔