❮
❯
حدیث نمبر: 7161
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْجُشَمِيُّ قَالَ : حَدَّثَتْنَا عُلَيْلَةُ بِنْتُ الْكُمَيْتِ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ أُمِّي أَمِينَةَ ، قَالَتْ : حَدَّثَتْنِي أَمَةُ اللهِ بِنْتُ رَزِينَةَ ، عَنْ أُمِّهَا رَزِينَةَ مَوْلَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سَبَى صَفِيَّةَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ حِينَ فَتَحَ اللهُ عَلَيْهِ ، فَجَاءَ بِهَا يَقُودُهَا سَبِيَّةً ، فَلَمَّا رَأَتِ النِّسَاءَ ، قَالَتْ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللهِ ، فَأَرْسَلَهَا ، وَكَانَ ذِرَاعُهَا فِي يَدِهِ فَأَعْتَقَهَا ، ثُمَّ خَطَبَهَا وَتَزَوَّجَهَا وَأَمْهَرَهَا .
ترجمہ

سیدہ رزینہ رضی اللہ عنہا (رسول اللہ ﷺ کی آزاد کردہ خادمہ) سے مروی ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے بنو قریظہ اور بنو نضیر کی فتح کے روز سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو جنگی قیدی کے طور پر حاصل کیا اور آپ ﷺ انہیں قیدی کی حیثیت میں ساتھ لا رہے تھے، پھر جب انہوں نے (مسلمان) خواتین کو دیکھا تو پکار اٹھیں: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں“، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں رہا کر دیا جبکہ ان کا بازو آپ ﷺ کے دستِ مبارک میں تھا، پھر آپ ﷺ نے انہیں آزاد کیا، ان سے نکاح کی خواہش ظاہر فرمائی، ان سے شادی کی اور انہیں مہر عطا فرمایا۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث رزينة / حدیث: 7161
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه الطبراني في "الكبير" [24/ رقم 705]، والبيهقى في "سننه" [13523]، وفى "المعرفة" [رقم 4338، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7125»