مسند أبي يعلى الموصلي
حديث صفية بنت حيي بن أخطب زوج النبي صلى الله عليه وسلم رضي الله عنها— صفیہ بنت حیی بن اخطب کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيِّ بْنِ أَخْطَبَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا باب: صفیہ بنت حیی بن اخطب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا هَاشِمٌ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا كِنَانَةُ قَالَ : حَدَّثَتْنِي صَفِيَّةُ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ عِتْقَهَا مَهْرَهَا ، وَأَنَّهُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا ، وَبِيَدِهَا أَرْبَعَةُ آلَافِ نَوَاةٍ تُسَبِّحُ بِهَا ، فَقَالَ : لَقَدْ سَبَّحْتُ مُنْذُ قُمْتُ عَلَيْكِ أَكْثَرَ مِمَّا سَبَّحْتِ قَالَتْ : قُلْتُ : عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : « قُولِي : سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ » .
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کی (غلامی سے) آزادی کو ہی ان کا مہر مقرر فرمایا تھا، نیز ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو ان کے پاس چار ہزار گٹھلیاں تھیں جن کے ذریعے وہ تسبیح پڑھ رہی تھیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہارے پاس کھڑے ہونے کے بعد سے اب تک ان تمام تسبیحات سے زیادہ تسبیح پڑھ لی ہے جو تم نے اب تک پڑھی ہیں“، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے بھی وہ کلمات سکھا دیجیے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم یہ کہا کرو: «سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ» ”اللہ کی پاکیزگی بیان کرتی ہوں اس کی پیدا کردہ مخلوق کی تعداد کے برابر۔“ “