مسند أبي يعلى الموصلي
تابع حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— میمونہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: میمونہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ . عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَهَا حَلَالًا ، وَبَنَى بِهَا حَلَالًا ، وَمَاتَتْ بِسَرِفَ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي بَنَى بِهَا - وَكَانَتْ خَالَتِي - فَنَزَلْتُ فِي قَبْرِهَا أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَلَمَّا وَضَعْنَاهَا فِي اللَّحْدِ مَالَ رَأْسُهَا ، فَأَخَذْتُ رِدَائِي فَجَمَعْتُهُ ، فَوَضَعْتُهُ تَحْتَ رَأْسِهَا ، فَاجْتَذَبَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَرَمَى بِهِ ، وَوَضَعَ تَحْتَ رَأْسِهَا كَذَّانَةً قَالَ : وَكَانَتْ حَلَقَتْ فِي الْحَجِّ ، فَكَانَ رَأْسُهَا مُحَمَّمًا .
یزید بن اصم رحمہ اللہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ”نبی کریم ﷺ نے ان سے حلال ہونے کی حالت (بغیر احرام) میں نکاح کیا اور حلال ہونے کی حالت میں ہی ان کے ساتھ شبِ زفاف گزاری، اور ان کی وفات مقامِ سرف میں اسی مقام پر ہوئی جہاں ان کی رخصتی ہوئی تھی“، یزید بن اصم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ میری خالہ تھیں، چنانچہ میں اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کی قبر میں اترے، پھر جب ہم نے انہیں لحد میں رکھا تو ان کا سر ایک طرف ڈھلک گیا، میں نے اپنی چادر لی، اسے تہہ کر کے ان کے سر کے نیچے رکھ دیا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے کھینچ کر ہٹا دیا اور ان کے سر کے نیچے مٹی کا ایک سخت ڈلا رکھ دیا، راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے حج میں سر منڈوایا تھا اس لیے (وفات کے وقت) ان کے سر پر بال ابھی چھوٹے اور سیاہ تھے۔