مسند أبي يعلى الموصلي
تابع حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— میمونہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: میمونہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 7096
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْعَامِرِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « سَمِعْتُهَا تَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَجَدَ خَوَّى بِيَدِهِ حَتَّى يُرَى وَضَحُ إِبْطَيْهِ مِنْ وَرَائِهِ ، وَإِذَا قَعَدَ اطْمَأَنَّ عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى » .
ترجمہ
یزید بن اصم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی زوجہ مطہرہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ ”رسول اللہ ﷺ جب سجدہ فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھوں (اور بازوؤں) کو پہلوؤں سے اس طرح جدا رکھتے کہ آپ ﷺ کے پیچھے سے آپ ﷺ کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگتی تھی، اور جب آپ ﷺ (قعدہ میں) بیٹھتے تو اپنی بائیں ران پر مکمل اطمینان و سکون کے ساتھ تشریف فرما ہوتے۔“