مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 709
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ - قَالَ شُعْبَةُ : قَبْلَ أَنْ يَخْتَلِطَ - قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ قَالَ : سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : خَلَّفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا ، فَقَالَ : أَتُخَلِّفُنِي ؟ فَقَالَ : أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى غَيْرَ أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي ؟ قَالَ : رَضِيتُ رَضِيتُ .
ترجمہ
سیدنا سعد بن مالک (ابی وقاص) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے (غزوہ تبوک کے موقع پر) سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو (مدینہ میں) پیچھے چھوڑا تو انہوں نے عرض کیا: ”کیا آپ مجھے پیچھے چھوڑ کر جا رہے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تمہیں مجھ سے وہی نسبت ہو جو ہارون علیہ السلام کو موسیٰ علیہ السلام سے تھی، سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”میں راضی ہوں، میں راضی ہوں۔“ (شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ علی بن زید نے یہ روایت اختلاط سے پہلے بیان کی۔)