مسند أبي يعلى الموصلي
حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— میمونہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: میمونہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7079
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ : مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ مَيْتَةٍ فَقَالَ : أَلَا أَخَذُوا إِهَابَهَا ، فَدَبَغُوهُ فَاسْتَنْفَعُوا بِهِ ؟ قَالُوا : إِنَّهَا مَيْتَةٌ ؟ قَالَ : إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کا گزر ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے ہوا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے اس کی کھال کیوں نہ اتار لی کہ اسے دباغت دے کر اس سے نفع حاصل کرتے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ (اے اللہ کے رسول!) یہ تو مردار ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”درحقیقت صرف اس کا کھانا ہی حرام کیا گیا ہے۔“