❮
❯
حدیث نمبر: 7050
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ : لَمَّا أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَحِلَّ بِعُمْرَةٍ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَحِلَّ مَعَنَا ؟ قَالَ : إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي ، فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ .
ترجمہ

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ ”جب رسول اللہ ﷺ نے ہمیں (عمرہ کر کے) احرام کھولنے کا حکم دیا تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ کو ہمارے ساتھ احرام کھولنے سے کیا چیز مانع ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں نے اپنے سر کے بالوں کو (گوند وغیرہ سے) جما لیا ہے اور اپنی ہدی (قربانی کے جانور) کے گلے میں پٹہ ڈال دیا ہے، اس لیے میں اس وقت تک احرام نہیں کھولوں گا جب تک کہ قربانی نہ کر لوں“۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها / حدیث: 7050
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1491، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2682، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1806، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7014»