مسند أبي يعلى الموصلي
حديث حفصة أم المؤمنين رضي الله عنها— حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ حَفْصَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا باب: حفصہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7033
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ ، حَدَّثَتْهُ عَنْ حَفْصَةَ ، أَوْ عَنْ عَائِشَةَ ، أَوْ عَنْ كِلْتَيْهِمَا ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ، أَوْ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَرَسُولِهِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ إِلَّا عَلَى زَوْجِهَا .
ترجمہ
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا یا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا (یا ان دونوں) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی ایسی عورت کے لیے جو اللہ تعالیٰ اور روزِ قیامت پر ایمان رکھتی ہو، یا (فرمایا) جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتی ہو، یہ جائز نہیں ہے کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے، سوائے اپنے شوہر کے۔“