مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 7024
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُخْتِهِ رُمَيْثَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا تُؤْذِينِي فِي عَائِشَةَ ، فَوَاللهِ مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ يَنْزِلُ عَلَيَّ الْوَحْيُ وَأَنَا فِي لِحَافِهَا لَيْسَ عَائِشَةَ ، قُلْتُ : لَا جَرَمَ ، وَاللهِ لَا أُؤْذِيكَ فِيهَا أَبَدًا .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق (باتیں کر کے) اذیت نہ دو، کیونکہ اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی ایسی خاتون نہیں ہے جس کے لحاف میں میری موجودگی کے دوران مجھ پر وحی نازل ہوتی ہو سوائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے۔“ (سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ) میں نے عرض کیا: ”بے شک، اللہ کی قسم! میں آئندہ کبھی بھی آپ کو ان کے معاملے میں تکلیف نہیں دوں گی۔“