مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَلْ لَكَ فِي أُخْتِي ؟ قَالَ : فَأَصْنَعُ بِهَا مَاذَا ؟ قَالَتْ : تَزَوَّجُهَا ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَتُحِبِّينَ ذَلِكَ ؟ قَالَتْ : فَقُلْتُ : نَعَمْ ، لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ ، وَأَحَقُّ مَنْ شَارَكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي ، فَقَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَحِلُّ لِي ، قَالَتْ : فَوَاللهِ لَقَدْ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَخْطُبُ دُرَّةَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَوْ أَنَّهَا كَانَتْ تَحِلُّ لَمَا تَزَوَّجْتُهَا ، وَقَدْ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَاهَا ثُوَيْبَةُ مَوْلَاةُ بَنِي هَاشِمٍ ، فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلَا أَخَوَاتِكُنَّ .
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا آپ کو میری بہن (کے نکاح) میں رغبت ہے؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تو میں اس کا کیا کروں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ اس سے نکاح فرما لیں۔“ رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا: ”کیا تم یہ پسند کرتی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، میں آپ کے پاس اکیلی رہنے والی (بیوی) نہیں ہوں اور جس خیر و بھلائی میں میں شریک ہوں اس میں اپنی بہن کو شامل کرنے کی سب سے زیادہ حقدار میں ہی ہوں۔“ تب رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”وہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! مجھے تو یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ سیدہ درہ بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر وہ میرے لیے (بطورِ ربیبہ) حلال بھی ہوتی تب بھی میں اس سے نکاح نہ کرتا کیونکہ مجھے اور اس کے والد (سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ) کو بنو ہاشم کی لونڈی ثویبہ نے دودھ پلایا ہے، لہٰذا تم اپنی بیٹیوں اور اپنی بہنوں کے رشتے مجھ پر پیش نہ کیا کرو۔“