مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6980
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ ضَبَّةَ بْنِ مِحْصَنٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّهُ سَيَكُونُ أُمَرَاءُ تَعْرِفُونَ وَتُنْكِرُونَ ، فَمَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ بَرِئَ ، وَمَنْ كَرِهَ فَقَدْ سَلِمَ ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ أَفَلَا نُقَاتِلُهُمْ ؟ قَالَ : لَا ، مَا صَلَّوْا لَكُمُ الْخَمْسَ .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب ایسے حکمران ہوں گے جن کے بعض کاموں کو تم (شریعت کے مطابق ہونے کی وجہ سے) پہچانو گے اور بعض کو (خلافِ شرع ہونے کی وجہ سے) ناپسند کرو گے، پس جس نے (برائی پر) انکار کیا وہ (گناہ سے) بری ہوگیا اور جس نے (دل میں) برا سمجھا وہ (عذاب سے) محفوظ رہا، لیکن (ہلاکت) اس کے لیے ہے جو (ان کے غلط کاموں پر) راضی ہوا اور ان کی پیروی کی۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم ان سے قتال نہ کریں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ تمہارے لیے پانچوں وقت کی نمازیں قائم کرتے رہیں۔“