مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا حَضَرْتُمُ الْمَرِيضَ أَوِ الْمَيِّتَ فَقُولُوا خَيْرًا ، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ يُؤَمِّنُونَ عَلَى مَا تَقُولُونَ . فَلَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو سَلَمَةَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ : كَيْفَ أَقُولُ ؟ قَالَ : قُولِي : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَهُ ، وَاعْقُبْنَا مِنْهُ عُقْبَى صَالِحَةً ، فَقُلْتُهَا ، فَأَعْقَبَنِي اللهُ عَزَّ وَجَلَّ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کسی مریض یا میت کے پاس حاضر ہو تو خیر کی بات کرو، کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ میں (اب) کیا کہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم یہ کہو: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَهُ، وَأَعْقِبْنَا مِنْهُ عُقْبَى صَالِحَةً» ”اے اللہ! ہماری اور اس کی مغفرت فرما، اور ہمیں اس کے بعد اس کا بہتر نعم البدل عطا فرما۔“ چنانچہ میں نے یہ دعا مانگی تو اللہ عزوجل نے مجھے ان کے بدلے میں سیدنا محمد ﷺ (جیسا شوہر) عطا فرما دیا۔