مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ زُهَيْرٍ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ وَاسْمُهُ سَلَمَةُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَسْمَعُ اللَّهَ ذَكَرَ النِّسَاءَ فِي الْهِجْرَةِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عز وجل {فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى} [آل عمران: 195] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ " قَالَ دَاوُدُ: قَالَ سُفْيَانُ: «بِهَذِهِ الْآيَةِ خَرَجْتِ الْخَوَارِجُ وَبِهَا خَرَجْنَ النِّسَاءُ»سلمہ بن عمر بن ابی سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے نہیں سنا کہ اللہ تعالیٰ نے ہجرت کے معاملے میں عورتوں کا ذکر فرمایا ہو“، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت مبارکہ نازل فرمائی: ﴿فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى﴾ ”پس ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرمائی کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کروں گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت“ آخرِ آیت تک؛ سفیان رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ”اسی آیت (کے مفہوم) کو بنیاد بنا کر خوارج نکلے اور اسی کی وجہ سے عورتیں نکلیں“۔