مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُضْطَجِعٌ فِي بَيْتِي إِذِ احْتَفَزَ جَالِسًا وَهُوَ يَسْتَرْجِعُ ، فَقُلْتُ : بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ، مَا شَأْنُكَ تَسْتَرْجِعُ ؟ قَالَ : لِجَيْشٍ مِنْ أُمَّتِي يَجِيئُونَ مِنْ قِبَلِ الشَّامِ يَؤُمُّونَ الْبَيْتَ لِرَجُلٍ يَمْنَعُهُمُ اللهُ مِنْهُ ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ خُسِفَ بِهِمْ ، وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى ، قُلْتُ : بِأَبِي أَنْتَ ، كَيْفَ يُخْسَفُ بِهِمْ جَمِيعًا وَمَصَادِرُهُمْ شَتَّى ؟ قَالَ : إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ ، إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ ، إِنَّ مِنْهُمْ مَنْ جُبِرَ .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک آپ ﷺ سمٹ کر (چونک کر) بیٹھ گئے جبکہ آپ ﷺ «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے“ پڑھ رہے تھے، میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا بات ہے کہ آپ کلمہ استرجاع پڑھ رہے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے ایک ایسے لشکر کے سبب (پریشان ہوں) جو شام کی سمت سے آئے گا اور بیت اللہ (میں پناہ لینے والے) ایک شخص کا قصد کرے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کو ان سے محفوظ رکھے گا، یہاں تک کہ جب وہ لشکر ذوالحلیفہ کے مقام بیداء پر پہنچے گا تو ان سب کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا حالانکہ ان کے (نکلنے کے) مقاصد و احوال جداگانہ ہوں گے“، میں نے عرض کیا: میرے باپ آپ پر فدا ہوں، ان سب کو ایک ساتھ کیسے دھنسا دیا جائے گا جبکہ ان کی نیتیں اور اسباب مختلف ہوں گے؟ آپ ﷺ نے (تین مرتبہ) ارشاد فرمایا: ”ان میں کچھ وہ بھی ہوں گے جنہیں (ساتھ چلنے پر) مجبور کیا گیا ہوگا، ان میں سے کچھ وہ ہوں گے جنہیں مجبور کیا گیا ہوگا، ان میں سے کچھ وہ ہوں گے جنہیں مجبور کیا گیا ہوگا“۔