مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 692
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِسَعْدٍ: " قَدْ شَكَوْكَ فِي كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: أَمَّا أَنَا، فَإِنِّي أَمُدُّ فِي الْأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ، وَمَا آلُوا مَا اقْتَدَيْتُ بِهِ مِنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، قَالَ: ذَاكَ الظَّنُّ بِكَ - أَوْ كَذَلِكَ ظَنِّي بِكَ "ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”لوگوں نے آپ کی ہر چیز کی شکایت کی ہے، یہاں تک کہ نماز کے متعلق بھی۔“ انہوں نے جواباً عرض کیا: ”رہی میری بات، تو میں پہلی دو رکعتوں کو طویل کرتا ہوں اور آخری دو رکعتوں میں اختصار برتتا ہوں، اور میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کی اتباع و پیروی کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سن کر فرمایا: ”آپ سے یہی توقع تھی (یا فرمایا کہ میرا آپ کے متعلق یہی حسنِ ظن تھا)۔“