❮
❯
حدیث نمبر: 6919
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو كَعْبٍ يَعْنِي صَاحِبَ الْحَرِيرِ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : كَانَ مِنْ أَكْثَرِ دُعَاءِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَ فِي بَيْتِي : يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا بَالُ هَذَا مِنْ أَكْثَرِ دُعَائِكَ ؟ قَالَ : إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ قَلْبٍ إِلَّا بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّبِّ ، مَا شَاءَ أَقَامَ ، وَمَا شَاءَ أَزَاغَ .
ترجمہ

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب میرے گھر تشریف فرما ہوتے تو آپ کی کثرت سے مانگی جانے والی دعاؤں میں یہ دعا شامل ہوتی تھی: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا سبب ہے کہ آپ یہ دعا کثرت سے فرماتے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ کوئی بھی دل ایسا نہیں ہے جو رب تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان نہ ہو، وہ جس (دل) کو چاہتا ہے (دین پر) قائم رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے (حق سے) منحرف کر دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم / حدیث: 6919
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح بشواهده»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3522، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26139، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، 55، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10888، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6883»