مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : جَاءَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْتَصِمَانِ فِي مَوَارِيثَ وَأَشْيَاءَ قَدْ دَرَسَتْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّمَا أَقْضِي بَيْنَكُمَا بِرَأْيِي مَا لَمْ يَنْزِلْ عَلَيَّ ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحُجَّةٍ أُرَاهَا ، فَاقْتَطَعَ بِهَا قِطْعَةً ظُلْمًا ، فَإِنَّمَا يَقْتَطِعُ بِهَا قِطْعَةً مِنَ النَّارِ إِسْطَامًا يَأْتِي بِهِ فِي عُنُقِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، قَالَتْ : بَكَى الرَّجُلَانِ ، وَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، حَقِّي هَذَا الَّذِي أَطْلُبُ لِصَاحِبِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا ، وَلَكِنِ اذْهَبَا فَتَوَخَّيَا ثُمَّ اسْتَهِمَا ، ثُمَّ لِيُحَلِّلْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا صَاحِبَهُ .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ دو آدمی نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں وراثت اور چند ایسی چیزوں کے متعلق جھگڑا لے کر آئے جو (قدیم ہونے کی وجہ سے) مٹ چکی تھیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے درمیان اپنی رائے سے اس وقت تک فیصلہ کرتا ہوں جب تک مجھ پر کوئی وحی نازل نہ ہو، چنانچہ جس کے حق میں، میں ایسی دلیل کی بنیاد پر فیصلہ کر دوں جسے میں (صحیح) سمجھ رہا ہوں اور وہ اس کے ذریعے ناحق کوئی حصہ حاصل کر لے، تو وہ درحقیقت آگ کا ایک ٹکڑا حاصل کر رہا ہے جو دہکتے ہوئے انگارے کی مانند قیامت کے دن اس کی گردن میں طوق بنا کر لایا جائے گا“۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (یہ سن کر) وہ دونوں آدمی رونے لگے اور ان میں سے ہر ایک نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا وہ حق جس کا میں مطالبہ کر رہا تھا وہ اب میرے اس ساتھی کا ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایسا نہیں، بلکہ تم دونوں جاؤ اور (حق کی) جستجو کرو، پھر قرعہ اندازی کر لو اور اس کے بعد تم میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کو (باقی ماندہ مطالبہ) معاف و حلال کر دے“۔