مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6895
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : دَخَلَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : إِنَّ اللهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ ، هَلْ عَلَى الْمَرْأَةِ غُسْلٌ إِذَا احْتَلَمَتْ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : وَهَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ ؟ فَقَالَ : تَرِبَتْ يَمِينُكِ ، فَمِمَّ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا . ؟
ترجمہ
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض گزار ہوئیں کہ ”یقیناً اللہ تعالیٰ حق بات (کے بیان) سے نہیں شرماتا، کیا عورت کو جب احتلام ہو جائے تو اس پر غسل واجب ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، جب وہ (منی کا) پانی دیکھ لے۔“ اس پر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے (تعجب سے) کہا: کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: «تَرِبَتْ يَمِينُكِ» ”تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں، (اگر ایسا نہیں ہے) تو پھر اس کا بچہ اس کی مشابہت کیسے اختیار کرتا ہے؟“