مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن أبي وقاص— سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ باب: سعد بن ابی وقاص کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ
1 - ( 688 689 ) - حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ ، أَبُو رَافِعٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ : قَدِمَ عَلَيْنَا سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ بَعْدَمَا كُفَّ بَصَرُهُ ، فَأَتَيْتُهُ مُسَلِّمًا ، وَانْتَسَبْتُ لَهُ ، فَقَالَ : مَرْحَبًا ابْنَ أَخِي ، بَلَغَنِي أَنَّكَ حَسَنُ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ نَزَلَ بِحُزْنٍ ، فَإِذَا قَرَأْتُمُوهُ فَابْكُوا ، فَإِنْ لَمْ تَبْكُوا فَتَبَاكَوْا ، وَتَغَنَّوْا بِهِ ، فَمَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِهِ ، فَلَيْسَ مِنَّا .
عبدالرحمن بن السائب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی بینائی رخصت ہونے کے بعد ہمارے ہاں تشریف لائے، میں ان کی خدمت میں سلام عرض کرنے حاضر ہوا اور اپنا تعارف کرایا تو انہوں نے فرمایا: ”خوش آمدید اے میرے بھتیجے! مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ تم قرآنِ کریم نہایت خوش الحانی سے تلاوت کرتے ہو، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”بے شک یہ قرآن حزن و ملال (کی کیفیت) میں نازل ہوا ہے، لہٰذا جب تم اسے پڑھو تو رویا کرو، اور اگر تمہیں رونا نہ آئے تو رونے جیسی کیفیت بنا لیا کرو اور اسے خوش الحانی سے پڑھا کرو، کیونکہ جو شخص قرآن کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔““