مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6886
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، عَنْ هَاشِمِ بْنِ هَاشِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، جَاءَتْ فَاطِمَةُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ، فَبَكَتْ، ثُمَّ سَارَّهَا بِشَيْءٍ فَضَحِكَتْ، فَسَأَلْتُهَا عَنْهُ، فَقَالَتْ: أَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَقْبُوضٌ فِي هَذِهِ السَّنَةِ، فَبَكَيْتُ، فَقَالَ لِي: «أَمَا يَسُرُّكِ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ الْجَنَّةِ إِلَّا فُلَانَةَ؟» فَضَحِكَتُترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں تو آپ ﷺ نے ان سے سرگوشی فرمائی جس پر وہ رونے لگیں، پھر آپ ﷺ نے دوبارہ ان سے کوئی مخفی بات کہی تو وہ ہنس دیں، میں نے ان سے اس بابت دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے خبر دی کہ آپ ﷺ کا وصال اسی سال ہونے والا ہے، تو میں (یہ سن کر) رو پڑی، پھر آپ ﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات پر خوش نہیں ہو کہ تم جنت کی عورتوں کی سردار ہو گی سوائے فلاں خاتون کے؟“ تو میں (یہ خوشخبری سن کر) ہنس پڑی۔“