مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم— ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 6881
حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ ، وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ ، وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ ، فَلَا يَأْخُذْهُ ، فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ .
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے مقدمات میرے پاس لاتے ہو اور میں تو محض ایک انسان ہی ہوں، اور یہ ممکن ہے کہ تم میں سے کوئی اپنی دلیل پیش کرنے میں دوسرے کی نسبت زیادہ فصیح و چرب زبان ہو، لہٰذا میں (اس کی ظاہری گفتگو کی بنیاد پر) جس کے حق میں اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ کر دوں تو وہ اسے ہرگز نہ لے، کیونکہ درحقیقت میں اسے آگ کا ایک ٹکڑا کاٹ کر دے رہا ہوں۔“