مسند أبي يعلى الموصلي
حديث رجل— ایک صحابی کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ رَجُلٍ باب: ایک صحابی کی روایت کا بیان۔
حَدِيثُ رَجُلٍ
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ : حَدَّثَنِي خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ : جَلَسْتُ إِلَى رَهْطٍ أَنَا رَابِعُهُمْ ، فَإِذَا رَجُلٌ يُحَدِّثُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ ، قُلْنَا : سِوَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : سِوَايَ ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ بَعْدَمَا قَامَ ، فَقَالَ : هَذَا ابْنُ أَبِي الْجَدْعَاءِ .
عبد اللہ بن شقیق العقیلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک گروہ کی مجلس میں بیٹھا تھا اور میں ان میں چوتھا فرد تھا، تو وہاں ایک صاحب حدیث بیان کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً میری امت کے ایک شخص کی شفاعت کی بدولت بنو تمیم (قبیلے کی مجموعی تعداد) سے بھی زیادہ افراد جنت میں داخل ہوں گے۔“ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ﷺ کے علاوہ کوئی اور؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، میرے علاوہ۔“ (عبد اللہ بن شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ) جب وہ صاحب وہاں سے اٹھ کر چلے گئے تو میں نے ان کے بارے میں دریافت کیا، تو لوگوں نے بتایا کہ یہ سیدنا ابن ابی الجدعاء رضي اللہ عنہ ہیں۔