حَدِيثُ أَوْسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ أَوْسٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَاوَرَهُ أَوْ فَسَارَّهُ ، وَأَنَا أَسْمَعُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اذْهَبْ إِلَيْهِمْ فَقُلْ لَهُمُ : اقْتُلُوهُ ، قَالَ : ثُمَّ دَعَاهُ فَرَجَعَ إِلَيْهِ بَعْدَمَا ذَهَبَ ، فَقَالَ لَهُ : لَعَلَّهُ يَقُولُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ؟ قَالَ : أَجَلْ وَاللهِ ، قَالَ : قُلْ لَهُمْ يُرْسِلُوهُ ، فَإِنَّهُ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ ، فَإِذَا قَالُوا : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ حُرِّمَتْ عَلَيَّ دِمَاؤُهُمْ إِلَّا بِالْحَقِّ ، وَكَانَ حِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ .
سیدنا اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے مشورہ کیا - یا آپ ﷺ سے سرگوشی کی - جب کہ میں سن رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اسے قتل کر دیں۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے اسے دوبارہ طلب فرمایا چنانچہ وہ جانے کے بعد آپ ﷺ کی طرف واپس لوٹ آیا، تو آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”شاید وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہتا ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کی قسم! تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان سے کہو کہ اسے چھوڑ دیں، کیونکہ میری طرف یہ وحی کی گئی ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں، پھر جب وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہہ دیں تو ان کے خون مجھ پر حرام ہو گئے سوائے کسی حق کے، اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔“