❮
❯
حدیث نمبر: 6860
حَدِيثُ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقِلٍ الْأَسَدِيِّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقِلٍ الْأَسَدِيِّ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أُمَّ مَعْقِلٍ حَزِنَتْ حِينَ فَاتَهَا الْحَجُّ مَعَكَ ، قَالَ : فَلْتَعْتَمِرْ فِي رَمَضَانَ ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ كَحَجَّةٍ .
ترجمہ

سیدنا معقل بن ابی معقل الاسدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بارگاہِ رسالت میں عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! سیدہ ام معقل رضی اللہ عنہا اس بات پر غمگین ہو گئیں کہ وہ آپ ﷺ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہ گئیں،“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”انہیں چاہیے کہ وہ رمضان المبارک میں عمرہ ادا کریں، کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا (اجر و ثواب میں) حج کے برابر ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / حديث معقل بن أبي معقل الأسدي / حدیث: 6860
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 939، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17386، وأخرجه فتح الباري برقم: 1690، 1764، 1799، 4727، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1817، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6825»