مسند أبي يعلى الموصلي
حديث أشج عبد القيس— اشج عبد القیس کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ باب: اشج عبد القیس کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنِ الْأَشَجِّ أَشَجِّ عَبْدِ الْقَيْسِ قَالَ : قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ فِيكَ لَخُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللهُ ، قُلْتُ : مَا هُمَا يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : الْحِلْمُ وَالْحَيَاءُ ، أَوِ الْحِلْمُ وَالْأَنَاةُ ، قُلْتُ : أَقَدِيمًا كَانَا فِيَّ أَوْ حَدِيثًا ؟ قَالَ : بَلْ قَدِيمٌ ، قُلْتُ : الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا .
سیدنا اشج عبد القیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”بیشک آپ میں دو ایسی خصلتیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ محبوب رکھتا ہے“، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ دونوں کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بردباری اور حیا - یا (فرمایا) بردباری اور وقار و تحمل“، میں نے دریافت کیا: کیا یہ دونوں خصلتیں مجھ میں قدیم یعنی فطری طور پر موجود ہیں یا ابھی حال ہی میں پیدا ہوئی ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ یہ قدیم ہیں“، تو میں نے کہا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خُلُقَيْنِ يُحِبُّهُمَا» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے ایسی دو خصلتوں کی جبلت پر پیدا فرمایا جنہیں وہ پسند فرماتا ہے“۔