مسند أبي يعلى الموصلي
حديث رجل غير مسمى عن النبي صلى الله عليه وسلم— ایک غیر مسمّی صحابی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ رَجُلٍ غَيْرِ مُسَمًّى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: ایک غیر مسمّی صحابی کی مرویات کا بیان۔
حَدِيثُ رَجُلٍ غَيْرِ مُسَمًّى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدِ بْنِ الضَّحَّاكِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ سَلْمَى بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ : حَدَّثَنِي بَعْضُ أَهْلِي ، أَنَّ جَدِّي حَدَّثَهُمْ ، أَنَّهُ شَهِدَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّتِهِ فِي خُطْبَتِهِ ، فَقَالَ : أَلَا إِنَّ أَمْوَالَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ هَذَا الْبَلَدِ فِي هَذَا الْيَوْمِ ، أَلَا فَلَا يُعَرِّفَنَّكُمْ : تَرْجِعُونَ بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ ، أَلَا لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ ، فَإِنِّي لَا أَدْرِي هَلْ أَلْقَاكُمْ هَذَا أَبَدًا بَعْدَ الْيَوْمِ ، اللَّهُمَّ اشْهَدْ عَلَيْهِمُ ، اللَّهُمَّ بَلَّغْتُ .
سیدنا عاصم بن الحکم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے خطبے میں حاضر تھے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! بے شک تمہارے مال اور تمہارے خون ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمہارے اس شہر کی حرمت آج کے اس دن میں ہے، خبردار! میرے بعد کفر کی طرف نہ پلٹ جانا کہ تم میں سے بعض بعض کی گردنیں مارنے لگیں، سنو! جو یہاں موجود ہے وہ غائب تک یہ پیغام پہنچا دے، کیونکہ میں نہیں جانتا کہ آج کے بعد کبھی اس مقام پر تم سے مل سکوں گا یا نہیں“، پھر آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اشْهَدْ عَلَيْهِمْ، اللَّهُمَّ بَلَّغْتُ» ”اے اللہ! ان پر گواہ رہنا، اے اللہ! میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا ہے“۔